Advertisement

فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

فی تولہ

سونے کی قیمتوں میں اضا فے کے بعد ایک بار پھرحیرت انگیز کمی، ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کمی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی کے بعد 85 ہزار 50 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 128 روپے کمی کے بعد 72 ہزار 917 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالرز کمی کے بعد 1458 کی سطح پرریکارڈ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک بھرمیں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوگیا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا  86 ہزار 700 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 74ہزار 331 روپے ہوگئی تھی اور عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونا 6ڈالر مہنگا، نئی قیمت 1465 ڈالر ہوگئی۔

علاوہ ازیں اس سے قبل گزشتہ ماہ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اصافے کے بعد فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 87 ہزار 250 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ دس گرام سونا 171 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 803 روپے کا ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالرز کی نمایاں کمی کے بعد 1486  ڈالر فی اونس ہوگیا جبکہ دیگر دھاتوں میں چاندی کی دو تولہ قیمت 1020 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سونے کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 پیسے کی کمی ہو گئی تھی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155.60 سے کم ہوکر 155.50 روپے کا ہوگیا تھا۔

Advertisement

  علاوہ ازیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر 20 پیسے بڑھ گئی تھی جبکہ کہ2019 کے آغاز میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی تھی۔

جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا جبکہ اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا تھا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version