پاکستان میں اداروں کو بہتر کیا جارہا ہے، عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں کیونکہ پاکستان میں اداروں کو بہتر بنایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی زیر قیادت ملک کو معاشی صورتحال سے نکالا، سابقہ حکومتوں کے لیے گئے 10 ارب ڈالر کے قرضے دئیے گئے۔
انہوں نے معیشت کے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ ہم نے 5 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا لیکن بجٹ کم ہونے کے باوجود غریبوں کی مدد کریں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس حکومت سے زیادہ کوئی حکومت بزنس فرنڈلی نہیں ہے جبکہ سابقہ حکومتوں کے لئے گئے 10 ارب ڈالر کےقرضے واپس بھی کئے گئے ہیں۔
تعمیرات کے شعبے میں رکاوٹوں کو دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ ایکس چینج ریٹ پچھلے کئی ماہ سے مستحکم ہے۔
اس موقع پر مشیر خزانہ نے بتایا کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں ہیں اور اے ڈی بی نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئےخصوصی آلات بنائے ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے واجبات میں 3 ارب ڈالر کی کمی ہوئی، اس سے فاریکس بفر میں 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، موجودہ صورت حال بیرونی کھاتوں میں مزید استحکام کا باعث بنے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.60 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 13 دسمبر تک ذخائر 17.65 ارب ڈالر تک جا پہنچے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News