اسٹیٹ بینک نے فارن کرنسی قرضہ رجسٹریشن کی ذمہ داری بینکوں کو سونپ دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونِ ملک سے فارن کرنسی قرضوں کی رجسٹریشن کی ذمہ داری بینکوں کو سونپ دی ہے، اس کا مقصد کارپوریٹ اداروں کو بیرونِ ملک سے فارن کرنسی قرضوں کے حصول میں سہولت دینا اور ملک میں کاروباری ماحول مزید بہتر بنانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ہدایات کے تحت مالیت سے قطع نظر متعلقہ بینک فارن کرنسی قرضوں کی رجسٹریشن کریں گے تاہم بینکوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ فارن کرنسی قرضے متعلقہ قوانین اور لاگو ضوابط کے مطابق ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کے لیے کارپوریٹ اداروں کی طرف سے اور انتظامِ سیالیت کے مقاصد کے لیے بینکوں کی طرف حاصل کیے گئے فارن کرنسی قرضوں کی کم از کم میعاد گھٹا کر ایک ماہ کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود برقرار
ذرائع نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ ان اقدامات سے کارپوریٹ اداروں کو اپنی کاروباری ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی اور بیرونِ ملک سے فنانسنگ حاصل کرنے میں ان کا متعلقہ وقت بچے گا جس سے کاروبار کرنے میں آسانی بڑھے گی۔
قبل ازیں ایک ملین ڈالر سے زائد کے قرضوں کو اسٹیٹ بینک کے ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ کے پاس رجسٹر کرانا ضروری ہوتا تھا جبکہ ایک ملین ڈالر تک کے قرضوں سے متعلقہ بینک خود نمٹتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News