پاکستان سے کینو کی برآمدات کا آغاز ہوگیا ہے

پاکستان سے کینو کی برآمدات کا آغاز ہو گیا ہے۔ رواں سیزن کینو کی ایکسپورٹ کا ہدف تقریبن 3 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا ہے۔
کینو کی ایکسپورٹ سے 19کروڑ50لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کینو کی پیداوار22لاکھ ٹن رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے جس میں سے 15سے 20فیصد ایکسپورٹ کیا جائے گا۔
مقامی سطح پر کینو کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈیوں میں ملکی پیداوار کی مسابقت نہ ہونے کے سبب برآمدی ہدف کم کیا گیا ہے۔
وحید احمد کے مطابق گزشتہ سیزن روس کی مارکیٹ میں ایکسپورٹرز کو نقصان کی وجہ سے رواں سیزن ایکسپورٹ کا ہدف گزشتہ سال سے 50 ہزار ٹن کم رکھا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اب تک 15ہزار ٹن سے زائد کینو روس، یورپ، یواکرئن، مڈل ایسٹ، فار ایسٹ اور ناروے کو ایکسپورٹ کیا جاچکا ہے۔
آل پاکستان فروٹ ویجیٹیبل امپوٹرز ایکسپوٹرز اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر سے کینو ایکسپورٹ کا سیزن شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معیار کی بہتری اور نئی ورائٹیاں تیار کرنے کے لیے یورپ کی منڈی کے ساتھ قرنطینہ معاہدے نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑی منڈیاں کھلوانے پر بھی توجہ دینا ہوگی بصورت دیگر 30لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے والی ترش پھلوں کی انڈسٹری کا مستقبل خطرات سے دوچار ہوجائے گا۔
پی ایف وی اے کے مطابق کینو کی نئی ورائٹیز پر کام کرنا ناگزیر ہے۔ ایسا کرنے سے کینو کا ایکسپورٹ سیزن چار سے بڑھا کر آٹھ مہینے تک پہنچایا جاسکتا ہے، نئی ورائٹیز پر کام نہ کیا گیا تو آنے والے سالوں میں کینو کی طلب مزید کم ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں سیزن 1لاکھ 90 ہزار ٹن آم یورپ، کینیڈا، فار ایسٹ، مڈل ایسٹ ، جاپان اور جنوبی کوریا کو برآمد کیا گیا جبکہ سیب، چیکو اور شریفہ بھی برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News