Advertisement

پاکستان کا حکومتی قرضہ کم ہوگیا

‏آئی ایم ایف کا پیٹرول کی قیمت بڑھائے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

‏آئی ایم ایف کا پیٹرول کی قیمت بڑھائے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستنا کی عوام کے لئے معیشت کی بہتری کی نوید سناتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 88 فیصد سے کم ہوکر 84.7 فیصد رہ گیا ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق قرضوں میں  کمی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران اخراجات کو کم کرنے، بنیادی بجٹ سرپلس رجسٹر کرنے اور ٹیکس اور غیر ٹیکس محصولات میں اضافے سے ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے قرضوں میں کمی کو حکومت کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ پر عمل در آمد میں بہتری آئی ہے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا درآمدات میں کمی کی وجہ سے کسٹمز رسیدوں اور دیگر بیرونی شعبوں سے متعلق ٹیکسز میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Advertisement

پاکستان میں اداروں کو بہتر کیا جارہا ہے، عبدالحفیظ شیخ

پورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی موجودہ حکومت کی جانب سے بجٹ پر عمل در آمد میں بہتری آئی جس کی وجہ سے جی ڈی پی کا 0.6 فیصد کا بنیادی سرپلس اور 0.6 فیصد کا مجموعی خسارہ سامنے آیا۔

آئی ایم ایف کے مطابق اس دوران درآمدات میں کمی کی وجہ سے کسٹمز رسیدوں اور دیگر بیرونی شعبوں سے متعلق ٹیکسز میں مشکلات کا سامنا رہا جبکہ صوبوں کی جانب سے اخراجات قدرے احتیاط سے کیے گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2019 میں بجٹ میں جی ڈی پی کا 3.5 فیصد اور مجموعی طور پر 8.9 فیصد خسارہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہدف بالترتیب 0.8 فیصد اور 7 فیصد طے کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے منافع کو بجٹ میں منتقل کرنے میں شارٹ فال، مالی سال 2019 کے آخر میں زر مبادلہ کی شرح میں کمی سے متعلق نقصانات نے جی ڈی پی میں 0.5 فیصد اضافہ کیا۔حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر نامناسب مارکیٹ کی صورتحال کے خلاف مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے کیش ڈپازٹ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کے فیصلے کے باوجود مالی تخفیف اور زر مبادلہ کی شرح میں کمی کے نتیجے میں حکومتی قرضہ (بشمول ضمانتوں اور آئی ایم ایف کے قرضی) جی ڈی پی کی 88 فیصد ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version