پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

نئے سال کے آغاز میں حکومت کی جانب سے عوام کے لئے نئے تحفوں کی مد میں کےالیکٹرک سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے25 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 10 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے45 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نیپرا کا بجلی صارفین کو نئے سال کا پہلا تحفہ
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔
پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔
اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے کے الیکڑک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا تھا۔
نیپرا کی جانب سے 11 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹس کا فیصلہ دیا گیا ہے، فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین کو آئندہ مہنیوں میں 106ارب روپے اضافی ادا کرنے پڑینگے۔
نیپرا کے فیصلہ کے مطابق کراچی کے صارفین کےلئے بجلی کا ایک یونٹ 12.8172روپےمنظور تھا جو اب اضا فے کے بعد نیپرا کا نیا فی یونٹ ریٹ 17.69روپے کا ہوگا۔
نیپرا نے کے الیکڑک کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی وجوہات بھی بتاتے ہوئے کہا کہ کے الیکڑک نے بجلی بنانے کےلئے 24ارب روپے کی قدرتی درآمدی مائع گیس استعمال کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News