Advertisement

ایف اے ٹی ایف کیلئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل رپورٹ تیار کرلی گئی

ٹیرر فنڈنگ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو مطمئن کرنے کے لئے پاکستانی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ تیار  کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سفارشات پر عملدرآمد ،اقدامات پرمفصل رپورٹ جمع کرائی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام پراقدامات شامل ہیں جبکہ پاکستان نے ٹیرر فنانسگ پراقدامات بھی رپورٹ میں شامل کئے ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان دہشت گردوں تک رقوم، اثاثے اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف سات  دسمبر  کو  پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا۔

دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے  190 افراد کے خلاف کارروائیاں شامل ہیں۔ تیار کردہ رپورٹ میں

Advertisement

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170 افراد دھر لیے، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا پاکستان  کالعدم تنظیموں کی1000جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔

جاری کردہ رپورٹس کے مطابق ان جائیدادوں میں 35 کے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ پاکستان مزید 150 قیمتی جائیدادوں کی تحقیقات بھی کررہا ہے اور کرنسی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن میں  220 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کو اگلے برس فروری تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کے  صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے مثبت اقدامات کیے ہیں۔

 ایف اے ٹی ایف کے صدر نے کہا کہ پاکستان کا نام فی الحال گرے لسٹ میں ہی رہے گا لہٰذا پاکستان کو مزید اور تیز اقدامات کرنے ہوں گے۔

ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاملات مزید بہتر کرنے کے لیے پاکستان کو فروری 2020 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنےکامطالبہ کیاگیا تھا جس پرایف اے ٹی ایف کی جانب سےپاکستان کوپلان آف ایکشن کے باقی نکات پرعمل درآمد کرنے اورمنی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے حکمت عملی اختیار کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version