Advertisement

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

اسٹاک

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےدوسرے روزکا آغاز بھی مثبت زون میں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 124 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 274 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور مارکیٹ رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغٓاز مثبت زون میں ہوا جو کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے باعث سرمایہ داروں نے بھی انتہائی دلچسپی لی۔

کےایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 32 ہزار 287 پوائنٹس پر ہوا اورآغاز میں ہی انڈیکس 363 پوائنٹس کےاضافے کےساتھ 39 ہزار 550 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتارہا۔

Advertisement

کاروبار کے اختتام سے قبل انڈیکس 851 پوائنٹس کی بلند ترین اضافے کے ساتھ 40 ہزار 139 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 124 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 36 کروڑ، 16 لاکھ، 55 ہزار 4 سو شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 13 ارب، 75 کروڑ، 44 لاکھ، 61 ہزار 221 بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version