Advertisement

آٹے اور چینی کے بعد اب گیس بھی مہنگی ہوگی

گیس

آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کرلی۔

وزارت پیٹرولیم  کے ذرائع  کے مطابق وزارت پیٹرولیم کو گیس نرخوں میں اضافے کی سمری موصول ہوگئی ہے جس کے بعد حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اگلے ہفتے کے اجلاس میں گیس  کے نرخوں میں اضافے کی سمری پیش کی  جائے گی اور رواں ماہ کے آخر تک اس میں اضافہ کردیا جائے گا۔

وزارت پیٹرولیم  کے ذرائع کا  مزید کہنا ہے کہ گیس کی قیمت میں موجودہ ریٹس کے مطابق 5 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ موجودہ گیس ٹیرف کو بنیاد بنا کر اس کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری 17 دسمبر کو بھیجی گئی تھی اور قواعد کے مطابق حکومت نے اوگرا کی سمری کا جواب 40 دن میں دینا ہے۔

Advertisement

پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

سمری کے مطابق نرخوں میں اضافہ گھریلو اور  کمرشل  سمیت صنعتی صارفین  کے لیے   بھی ہوگا ۔

واضح رہے کہ یکم جنوری 2020کو اوگرانے   گھریلو صارفین کے لیےگیس 214 فیصدمہنگی کر نےکافیصلہ جاری  کیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے گیس کی قیمتوں میں ردوبدل کے فیصلے کے مطابق 200سے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین  کے لیے قیمت میں کمی کر دی گئی تھی جبکہ 300 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی تھی۔

اوگرا کے فیصلے کے تحت گھریلو صارفین  کے لیےگیس 214 ، تندور صارفین کے لیے245 ،کمرشل صارفین اور سی این جی سیکٹر کے لیے 31 فیصد جبکہ فرٹیلائزر سیکٹر کے لئے 153 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 121 سے بڑھا کر 380 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ  100یونٹ  استعمال کرنے والے صارفین کے لئے نرخ 300 سے بڑھ 353 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version