Advertisement

پنجاب میں گیس صارفین کیلئے خوشی کی خبر

گیس

پنجاب میں سی این جی اسٹیشن کو گیس بحالی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کا رواں ہفتے منگل اور جمعہ کے روز سی این جی اسٹیشن کو گیس بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں سی این جی اسٹیشن صبح 8 سے شام 8 بجے تک گیس فراہم کریں گے جبکہ  اگلے ہفتے کیلیے گیس فراہمی کا شیڈول بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

پنجاب میں سی این جی اسٹیشنوں کو ہفتے میں دو روز کے لئے کھولنے پر مرکزی چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں  سی این جی اسٹیشنوں کو ہفتے میں دو دن کھولنے کا فیصلہ منظور نہیں ہے۔

سوئی ناردرن کی صنعتی شعبوں کے لئے خوشخبری

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایل این جی بھرپور  گنجائش کے مطابق آ رہی ہے ایسے میں سی این جی سیکٹر کو جزوی گیس سپلائی سمجھ سے بالا تر ہے۔

غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ پچھلے تین سالوں میں ایل این جی مکمل درآمد کی صورت میں اسٹیشنز بند نہیں کئے جاتے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے گیس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا، گھریلو صارفین کو موسم سرما میں پریشانی سے بچانے اور گیس طلب پوری کرنے کے لیے پنجاب بھر میں عارضی طور پر جنرل انڈسڑی اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے۔

ترجمان ناردرن گیس کے مطابق زیرو ریٹڈ انڈسٹری کو گیس سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی، یہ فیصلہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے صورتحال معمول پر آتے ہی جنرل انڈسٹری اور سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بحال کردی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version