Advertisement

نسوار کو پاکستانی برانڈز میں شامل کرنے کی تجویز پیش

نسوار

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اراکین نے نسوار کو پاکستانی برانڈز میں شامل کرنے کی تجویز دے دی۔

وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پشاوری چپل، سوہن حلوہ، باسمتی چاول سمیت دیگر پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لیے جغرافیائی قانون تیار کر لیا گیا ہے۔

کمیٹی اجلاس میں چیئرمین آئی پی او مجیب احمد خان نے جغرافیائی انڈیکیشن رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن بل 2019 پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جغرافیائی قانون میں 80 قومی اور علاقی مصنوعات اور سروسز کی فہرست مرتب کی ہے جس کو جغرافیائی قانون کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بتایا جائے آئی پی او جغرافیائی قانون بنانے میں کیوں تاخیر ہوئی؟

خریدارہوجائیں تیار،سیل لگ گئی ہے!

Advertisement

انہوں نےکہا کہ نسوار کو لسٹ میں شامل کیا ہے؟ اسے بھی لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

سینیٹ میں نسوار کو برانڈز میں شامل کئے جانے کی تجویز پر کمیٹی ممبران ہنسنے لگے۔

جغرافیائی انڈیکشن رجسٹریشن اینڈ پروٹیکشن بل2019کی منظوری 15روز تک موخر کر دی گئی۔

وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ رواں مالی سال وزارت تجارت کے لیے11 ارب 8 کروڑ کا بجٹ مختص ہے، کفایت شعاری کے باعث دبئی ایکسپو 2020 میں شرکت نہ کرنے کا خدشہ تھا، اب دبئی ایکسپو میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ دبئی ایکسپو میں شرکت کے لیے 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر حکومت فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version