Advertisement

یواے ای پاکستان کے چھوٹے کاروباریوں کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گا

متحدہ عرب امارات کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کار پاکستان کے چھوٹے اور درمیانے  درجے کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں آئندہ پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی تیاری کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جو اگلے مہینے کے آخر میں متوقع ہے۔

 متحدہ عرب امارات کے سفیر نے مشیر خزانہ کو اگلے مہینے متحدہ عرب امارات کے ممتاز سرمایہ کاروں کے دورے سے متعلق آگاہ کیا جو چھوٹے اور درمیانے  درجے کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری سےمواقع کا جائزہ لیں گے۔

 انہوں نے مشیر خزانہ کو دبئی ایکسپو دوہزار بیس کے بارے میں بھی بتایا جہاں کاروبار اور تجارت کے فروغ کےلئے پاکستان کی شرکت متوقع ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کو سراہا انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ  تجارت کے فروغ کےلئے تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version