Advertisement

پوری دنیا سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، مشیر خزانہ

بےروزگاری

حکومتی اقتصادی ٹیم کے سربراہ مشیر خزانہ   ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ  دنیا   بھر سے  پاکستان  میں سرمایہ کاری آرہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے  وفاقی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے  کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں جلد کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

مہنگائی پر قابو پانے  کے لیے صوبوں کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے  مشیر خزانہ نے کہا کہ انتظامی اقدامات کے ذریعے ذخیرہ اندوزی پر قابو پایا جائے۔ مہنگائی کنٹرول کرنے  کے لیے گندم امپورٹ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن گذشتہ رات اسلام آباد پہنچا ہے۔آج سے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قدر میں استحکام آیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر احساس پروگرام کی فنڈنگ دگنی ہوئی ہے۔

Advertisement

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7ارب روپے کا پیکج دے رہے ہیں جبکہ  بجلی کے 72 فی صد صارفین کو  بھی سبسڈی دے رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی، سبزیوں کے دام میں سیزن کی تبدیلی کے باعث اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے ایک سوال پر بتایا کہ مہنگائی کنٹرول کرنے  کے لیے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا بلکہ حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version