Advertisement

ٹیکس وصولیوں میں کمی پر آئی ایم ایف کا عدم اطمینان

‏آئی ایم ایف کا پیٹرول کی قیمت بڑھائے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

‏آئی ایم ایف کا پیٹرول کی قیمت بڑھائے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

پالیسی مذاکرات کے پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں میں کمی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے مذاکرات میں ایف بی آر اہداف میں کمی کی درخواست پر بات ہوئی ہے اور ساتھ ہی آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں کمی کے حق میں نہیں ہے۔

ایف بی آر نے موقف اختیار کیا کہ نئے ٹیکس اور ٹیکسز کی شرح میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔

دوسری جانب نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کرنے کی مہلت 30 جون تک بڑھانے اور قومی اداروں کی تعداد میں کمی کرنے  پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

شبر زیدی چھ ماہ کے لیے آئے تھے، وزیراعظم کی تصدیق

Advertisement

ذرائع کے مطابق تیس ستمبر دوہزار بیس تک قومی اداروں کی تعداد  440 سے کم کرکے 342 کرنے پر اتفاق کیا گیا ،طے ہوا کہ پاکستان اسٹیل ملز اور پی آئی اے کا عالمی سند یافتہ آڈیٹرز سے آڈٹ کرایا جائے گا، اسٹیٹ بینک کو خود مختاری دینے پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل آئندہ ماہ پیش ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے جس میں آئی ایم ایف کو ٹیکس اور توانائی اصلاحات پر بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

مذاکرات میں پاکستان کو پنتالیس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان تھا جبکہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے سے معاملات طے پانے کے بعد جلد چھ ارب ڈالر مل جائیں گے۔

مذاکرات میں بتایا گیا تھا کہ 6 ارب ڈالر قرض پروگرام میں ابتک 1 ارب 44 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ پینتالیس کروڑ ڈالر کی اگلی قسط حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے جائزہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ پہلے تکنیکی پھر پالیسی سطح پر بات چیت ہو گی اور جولائی تا دسمبر کے دوران ہونے والے معاشی اقدامات ،وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version