ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین ایکشن لینے کا فیصلہ

ماہ رمضان کے پیش نظر کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں چینی کے ذخائر اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کریک ڈاؤن کی حکمت عملی کے جائزے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے ہمراہ چار صوبائی وزراء انڈسٹریز محمد اسلم اقبال، آبپاشی محمد محسن لغاری، زراعت نعمان لنگڑیال اور خوراک سمیع اللہ چوہدری کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،انڈسٹریز، آبپاشی، خوراک، زراعت کے محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہور کے علاوہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
مریم اورنگزیب کا آٹے اورچینی کی ملوں کی تلاشی کا مطالبہ
صوبے میں موجودچینی کے15لاکھ66ہزارچار سو ننانوے میٹرک ٹن ذخائر کا جائزہ لیا گیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں ماہ رمضان کے پیش نظر کسی قسم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تمام شوگر مل مالکان سٹاک ڈکلیئر کرنے کے پابند ہونگے اور خلاف ورزی کے مرتکب کے خلاف سخت قانونی اور انتظامی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں تمام انتظامی اور پولیس افسران ذخیرہ اندوزوں اور سٹے بازوں کیخلاف ایکشن کیلئے تیار رہیں، چیف سیکرٹری کی ہدایت کی گئی ہے۔
چاروں صوبائی وزراء اپنے متعلقہ سیکرٹریز اور ماہرین کیساتھ ملکر مستقبل میں فصلوں کی کاشتکاری بارے حکمت عملی تیار کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

