آئی ایم ایف اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کا آغاز

آئی ایم ایف اور ایف بی آر حکام کے درمیان مزاکرات کے پہلے دور میں گزشتہ سہہ ماہی کے ریونیو اہداف اور محاصل کا جائزہ لیا گیا۔
ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے درآمدی اشیا سستی کرنے کی تجاویز زیر غور آئی۔
آئی ایم ایف وفد اور ایف بی آر کے درمیان مذکرات کا پہلا دور آج ہوا۔
آئی ایم ایف وفد نے ایف بی آر حکام کے ساتھ ٹیکنیکل مذکرات کئے۔ممبر پالیسی ایف بی آر حامد عتیق سرور نے وفد کو بریفنگ دی۔
ممبر پالیسی کے ہمراہ پالیسی ونگ کے افسران مذکرات میں شریک تھے۔
اجلاس میں گزشتہ سہہ ماہی کے ریونیو اہداف اور محاصل کا جائزہ لیا گیا۔ایف بی آر حکام کے ساتھ نان ٹیکس آمدنی بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
اجلاس میں ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے درآمدی اشیا سستی کرنے کی تجاویز زیر غور آئی، درآمدات بڑھا کر ڈیوٹی وصولی سے ریونیو شارٹ فال پورا ہو سکتا ہے جبکہ نان ٹیکس آمدنی نہ بڑھی تو منی بجٹ کیلئے تجاویز زیر غور آئیں گی۔
ریونیو اہداف میں کمی کی درخواست پر مزید بات چیت بھی ہوئی۔ ایف بی آر ریونیو اہداف میں تین سو اڑتیس ارب روپے کی کمی چاہتا ہے، آئی ایم ایف کے متفق ہونے پر ریونیو میں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News