Advertisement

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پہ 46 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے

پیٹرول کی درآمدات

حکومت کی پیٹرولیم مصنوعات پہ عوام سے  بھاری ٹیکس وصول کرنے کی  ہوشرباتفصیلات سامنے آگئیں۔

وزارت پیٹرولیم  کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی تفصیلات ایوان بالا (سینیٹ )میں پیش کردی گئیں۔

وزارت پیٹرولیم کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق حکومت فی لیٹر ڈیزل پر 46.28 روپے ٹیکس وصول  کر رہی ہے جبکہ فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 35.55روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزارت پیٹرولیم نے بتایا کہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر 20.45روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے  جبکہ لائٹ ڈیزل پر فی لیٹر15.28 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم  کا اجلاس  ہوا جس میں آرایل این جی اور گیس کی قیمتوں کو اکٹھا کرنے کا معاملہ زیر غور آیا۔

سیکرٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں گیس کی چار مختلف قیمتیں ہیں، ایل این جی پاکستان کی مستقبل کی توانائی کی ضرورتوں کے لیےنا کافی ہوگی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کی محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔اگر گیس سے پنجاب کی فیکٹریاں چل سکتی ہیں تو بلوچستان کی فیکٹریاں بھی  چل سکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version