Advertisement

صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری

الٹی میٹم

سندھ حکومت نے صنعتی مزدوروں کی تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکومت سندھ نے مزدوروں کی ملازمت اور تنخواہوں کے تحفظ کا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت کوئی صنعتی ادارہ لاک ڈاؤن کے دوران نہ کسی مزدور کو نکال سکے گا اور نہ ہی اس کی تنخواہ کاٹی جائے گی۔

حکم نامے کے مطابق ہرصنعتی، تجارتی مزدور کو مکمل تنخواہ دی جائے گی، لاک ڈاؤن کے عرصے کے دوران کسی مزدور کی اجرت سےکٹوتی نہیں کی جاسکےگی۔

Advertisement

علاوہ ازیں حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنے آپ کو قرنطینہ سینٹرز منتقل نہ کرنے پر کارروائی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے کارروائی کےاختیارات ڈپٹی کمشنرز کو دے دیے، قرنطینہ میں نہ رہنے والے افراد کیخلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرات معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جس میں صنعتکاروں و دیگر کے لئے خصوصی ریلیگ پیکجز منظور کرلئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے جبکہ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے بھر کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تنخواہوں اور پینشن کے علاوہ تمام ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے سندھ لاک ڈاؤن جیسے بڑے فیصلے کے بعد صوبے کے تمام اخراجات کنٹرول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version