Advertisement

کورونا آوٹ بریک: گندم کی قیمتوں میں 1000 روپے تک کا اضافہ

فصلوں کو نقصان

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی لاک ڈاؤن کی پیش نظر گندم کی قیمتوں میں 1 کلو پر 1000 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث صوبہ پنجاب کے ضلع بھکر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن ہے، تاہم لاک ڈاؤن کے باعث ذخیرہ اندوزوں کی ملی بھگت کے باعث گندم مارکیٹ سے غائب ہوگئی جب کہ گندم کی قیمتوں میں  100 کلوگرام کی بوری میں اچانک 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد 3700 روپے والی 100 کلوگرام کی گندم کی بوری کی قیمت 4700 روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ سبسڈی والا آٹا بھی مارکیٹ سے غائب ہے جس کے باعث شہری سخت مشکلات کا شکارہیں۔ سرکاری آٹے کے 20 کلو گرام کے 3240 تھیلے مارکیٹ میں عوام کے نام پرآرہے ہیں۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیلرز سرکاری آٹے کی تقسیم میں میرٹ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، چکی مالکان نے آٹے کا ریٹ 10 روپے بڑھا کر 54 روپے فی کلو کردیا۔ مارکیٹ سے آٹا نہیں مل رہا لہذٰا چکی سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

کورونا کے بڑھتے ہوئے خطرات، قیدیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات

Advertisement

شہریوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا بنیادی ضرورت ہے، قلت کا فوری نوٹس لیا جائےجب کہ چکی مالکان کاکہنا ہے کہ گندم بلیک میں خرید رہے ہیں اس لئے آٹے کا ریٹ بڑھا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر بھکر آصف فرخ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، دریاخان سے ذخیرہ کیے گئے 50 کلوگرام کے 160 تھیلے گندم برآمد کیے گئے ہیں، شہریوں کو وافر آٹا کنٹرول ریٹ پر فراہم کرنے کے لئے متحرک ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version