Advertisement

پاکستان ریلوے نے کرایوں میں کمی کردی

پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے

ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے خوشخبری ، پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ریلوے نے دو  ماہ کے لئے  ملک بھر میں چلنے والی 21 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

مسافر ٹرینوں میں اے سی بزنس اور اے سی سلیپر کی ایک طرف ٹکٹ پر 10 دس فیصد اور دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت دی جائےگی۔رعایت 08 مارچ 2020  سے 08 مئی2020 تک لا گو رہے گی۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق ٹرینوں کی صرف اے سی بزنس اور اے سی اسٹنڈرڈ کلاسز پر ہوگا جبکہ کرایوں میں   رعایت صرف ایڈوانس بکنگ پر حاصل ہوگی۔

مسافروں کو کرایوں میں کمی کی سہولت عوامی ایکسپریس ،ملتان ایکسپریس، رحمان بابا ،کراچی ایکسپریس ،بزنس ایکسپریس ،شالیمار ایکسپریس ،شاہ حسین ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس  میں حاصل ہوگی۔

Advertisement

اس کے علاوہ  بہاؤالدین زکریا ایکسپریس ،گرین لائن ایکسپریس ،موسی پاک ایکسپریس  ،مہران ایکسپریس  ، فیصل آباد ایکسپریس ،فیصل ایکسپریس  اور اسلام آباد ایکسپریس پر  بھی ایڈوانس بکنگ پر مسافروں کو رعایت ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version