Advertisement

پیٹرول کے بعد سی این جی بھی سستی ہوگئی

سی این جی

کورونا وائرس کی وباء سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی،  پنجاب میں سی این جی  قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔

چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ   نے کہا ہے کہ پنجاب اور اسلام آباد میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز پر سی این کی قیمت 9 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ قیمت میں کمی کے بعد  نئی قیمت تقریبا 84.50 فی  لیٹر ہوگی۔

چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ملکی کرائسز اور تیل کی قیمتوں میں عالمی کمی کے مد نظر کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کا اعلان

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آر ایل این جی کی قیمت برینٹ کی عالمی قیمت کے تین ماہ کی اوسط پر ہوتی ہے جس کا فرق ہمیں یکم اپریل کو ملنا تھا۔ مشکل حالات میں اپنے صارفین کی پریشانی میں کمی  کے لیے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

غیاث پراچہ نے کہا کہ امید ہے کہ اگر حالات نے اجازت دی تو یکم اپریل کو قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ میں بھی سی این جی قیمتوں میں کمی کی کوششیں جاری ہیں۔

چیئرمین غیاث پراچہ نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت سے بات چیت چل رہی ہے،امید ہے کہ جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
آج سونے اور چاندی کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version