Advertisement

اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم

اسٹیل ملز

سپریم کورٹ کی جانب سے حکومت کو پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملازم زرداد عباسی پروموشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اسٹیل ملز سے متعلق احکامات جاری کیے۔

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے پاکستان اسٹیل ملزم کے معاملے پر جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل 2015 سے بند پڑی ہے، اس کی بندش کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں، پاکستان اسٹیل کا سالانہ اربوں روپےکا بوجھ حکومت پرپڑرہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے، لگتا ہےملک کا سارا بجٹ اسی میں چلا جائےگا، حکومت پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین کوفارغ کرے اور سیکریٹری صنعت و پیداوار معاملے کو فوری طور پر دیکھیں۔

Advertisement

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو نوکری پرکیوں رکھا ہوا ہے، اگر حکومت اسے چلانا چاہتی ہے تو نئے لوگ بھرتی کرے، موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version