Advertisement

مہلک وبا سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف کا بڑا اعلان

مہلک وبا

کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نمٹنے کے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیےایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیےایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ دوسری جانب شرح سود میں کمی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی تگڑا ہوگیا۔۔ انٹربینک میں ڈالر تین روپے سستا ہوگیا۔

اعلامیہ  کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے پاکستان کیلیے منظوری دے دی ہے قرضہ کورونا وائرس کی مہلک وبا سے پیدا ہونیوالی صورتحال سے نمٹنے کیلیے منظور کیا گیا ہے۔
دوسری جانب شرح سود میں کمی کے بعد  کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی 100 انڈیکس 32 ہزار 8 سو 31 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آج تقریباً ساڑھے 8 ارب روپے مالیت کا کاروبار کیاگیا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ملک پاکستان کے لیئے اچھی خبر

Advertisement

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بھی تگڑا ہوگیا انٹربینک میں ڈالرتین روپے اکتیس پیسے سستا ہونے کے بعد 1 سو 63 روپے 57 پیسے پر آگیا،
10 روز میں انٹربینک میں ڈالر 4روپے 32 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جی ٹوئنٹی ممالک کی جانب سے  40ارب ڈالرز کے قرضے ایک سال کیلئے منجمد کردیئے گئے ہیں، اسکیم کے تحت پاکستان کے بارہ ارب ڈالرز کے قرضے مؤخر ہوں گے۔

اسکیم کے تحت  جن میں آئی ایم ایف ، عالمی بینک ،ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ریلیف پوری دنیا میں تباہی پھلاتے کورونا وائرس کے باعث دیا گیا ہے ۔

اس سے قبل عالمی مالیاتی ادارہ نےخبردارکیاہےکہ کوروناوائرس کی وجہ سےایشیامیں رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح صفررہےگی۔

Advertisement

آئی ایم ایف کےمطابق گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ ایسےحالات پیداہوئےجس میں معاشی ترقی کا شرح نمواس سطح پر پہنچی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
Next Article
Exit mobile version