Advertisement

تاجر برادری نے کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا

دکانداروں

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے لاک ڈائون کے تحت کاروبار بند کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے اپنے بیان میں کہا کہ کل شہر کی تمام مارکیٹیں لاک ڈائون کے تحت بند رہینگی کیونکہ تاجر برادری ریاست کے خلاف بغاوت کی حمایت نہیں کرتی۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا کہ کرونا جیسی مہلک وباء سے بچائو پہلی اور کاروبار دوسری ترجیع ہے۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد نے یہ بھی کہا کہ چھوٹے کاروباری طبقے کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں جبکہ حکومت سندھ عید کی خرید و فروخت کے تحت مخصوص کاروبار کھولنے کی اجازت دے۔

اپنے بیان میں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے مزید کہا کہ کرونا آفت ہے ٹیکس پالیسی نہیں جس کے خلاف احتجاج کیا جائے جبکہ حکومت محفوظ، محدود اور محتاط کاروبار کرنے کی پالیسی بنائے تاجر زبردستی دکانیں کھلوانے کی حمایت نہیں کرتے۔

Advertisement

تاجروں کا کل سے کاروبار کھولنے کا اعلان

اس موقع پر رضوان عرفان الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر مارکیٹین کھولنے کا فیصلہ دو دن تک موخر کر دیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل بھی سندھ کی تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے 15 اپریل سے صوبے بھر میں کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا تھا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا تھا کہ 28 دن سے کراچی بند ہے اور لوگ سسک رہے ہیں، کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہوچکا ہے، چھوٹے تاجر اوران کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں، کل سے تمام حفاظتی انتظامات کےساتھ دکانیں کھول دیں گے۔

تاجررہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو گھروں میں بٹھانے میں مکمل طورپرناکام رہی، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو لاک ڈاؤن نہیں کرفیو لگائے، حکومت سوچ سمجھ کرفیصلہ کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version