Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ کا ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان

جنوبی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 190 نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 190 نئے یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے  ملازمین کے لئے مراعات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ اور ورکرز یونین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے  ملازمین کے لئے مراعات کا اعلان کردیا گیا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کے ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500 کر دی گئی ہے۔

تمام ملازمین کے لئے سالانہ انکریمنٹ دسمبر2019کی منظوری دے دی گئی ہے اور  بجٹ 2019 کے مطابق تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کیا جائے گا۔

Advertisement

رمضان ریلیف پیکج کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ  بھی ملے گی، شہید ہونے والے ورکر کے لئے شہداء پیکج کی بھی منظوری دیدی گئی ہے جبکہ شہید ہونے والے کے گھر والوں کو ان کی تنخواہ اور دیگر مراعات دی جائیں گی۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورکرز یونین سے کامیاب مذاکرات کے بعد ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل آل پاکستان یوٹیلیٹی اسٹور ورکرز یونین نے ہڑتال کردی تھی جس کے سبب ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version