Advertisement

کراچی میں پانی، بجلی اور معاش کا مسئلہ ہے، ارشد وہرہ

ارشد وہرا

رہنما پی ایس پی ارشد وہرا کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی، بجلی اور معاش کا مسئلہ ہے ہم ان زیادتیوں پر شہر کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد وہرا کا کہنا تھا کہ شہر کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا ہے جبکہ کے فور کے منصوبے کو دس سال ہو گئے، مگر تاحال مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا نقصان سب سے زیادہ کراچی شہر کو ہوا ہے کیونکہ لاک ڈاون کے باعث پانچ فیصد بھی کام نہیں ہوا عوام کے ساتھ کسی زیادتی کو برداشت نہیں کرینگے۔

ارشد وہرہ نے سوال کیا کے اسمبلیوں میں کسی منتخب رکن نے عوام کے مسائل پر اواز بلند کی ڈاکٹر ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ گرمی کا موسم ہے کراچی کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے پانی کا حصہ ہے وہ دیا جائے کے فور منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔

فضائی حادثے میں متاثرہ خاندانوں کو جلد معاوضہ فراہم کیا جائے، صدر مملکت کی ہدایت

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی کے تاجروں کو رمضان کے آخری دو روز بھی کاروبار کرنے نہیں دیا گیا اور اس سے متعلق کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ اس رمضان شہر میں پانچ فیصد بھی کاروبار نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ مصطفیٰ کمال کے ہاتھ کو مضبوط کریں وہی ہیں جنہوں نے پہلے بھی ڈلیور کیا دوبارہ بھی کریں گے۔

اس موقع پر سابق رکن صوبائی اسمبلی رہنما پی ایس پی سید حفیظ الدین کا کہنا تھا کہ پی ٹی ائی بھی پی پی کی متعصب حکومت کے نقش قدم پر چل نکلی ہے کورونا وائرس کا نقصان صرف کراچی شہر کو ہوا کسی اور کو نہیں عید پر تاجروں کا کاروبار پانچ فیصد بھی نہیں ہواملک بھر میں کار وبار شروع ہے کراچی کے ساتھ زیادتی کیوں انڈسٹری سمیت دیگر ادروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے ایم کیو ایم پی ٹی ائی اور پپلز پارٹی جعلی مینڈیٹ پر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version