زینب مارکیٹ اور گل پلازہ کھول دی گئی

شہر قائد کی دو اہم مارکیٹیں (زینب مارکیٹ اور گل پلازہ) ایک بار پھر کھول دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کی گئی زینب مارکیٹ اور گل پلازہ کھول دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اسماء بتول نے اپنی موجودگی میں دونوں مارکیٹوں کو ڈی سیل کیا ہے۔
ڈی سیل کرتے وقت اسسٹنٹ کمشنراسماء بتول نے کہا ہے کہ تاجروں کو ایس او پی کی پابندی کرنا ہوگی اور اس ضمن میں دکاندار اور شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھولنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ سماجی دوری برقرار رکھ کر ہی کورونا وائرس کو شکست دینا ممکن ہے لیکن اگر ایس او پی کی خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن لیا جائیگا۔
یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد حکومت سندھ نے چھوٹی بڑی مارکٹیں کھولنے کا اعلان کیا تھا وہیں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شہر کی کئی مارکیٹون کو سیل بھی کیا گیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر صدر نے کراچی شہر کی دو اہم ترین مارکیٹوں کو بھی ڈی سیل کردیا ہے۔
خیال رہے کہ چیئرمین آل کراچی تاجر حکیم شاہ نے حکومت سے شہر قائد میں سیل کی گئی مارکیٹوں کو فوری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیل کی گئی مارکیٹوں کو کھولنے کی مشروط اجازت دی جائے۔
حکیم شاہ نے کہا تھا کہ تمام تاجر مارکیٹوں میں ایس او پیزکی پاسداری کریں گے، تاجرانتظامیہ کو یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔
چیئرمین آل کراچی تاجر حکیم شاہ نے مزید کہا تھا کہ تاجر پہلے ہی بہت پریشان ہیں کاروبار بند ہونے سے مزید مشکلات کا سامنا ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ بند مارکیٹوں سے متعلق فیصلے پر نظرثای کرے۔
یاد رہے اس سے قبل کراچی میں تاجروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے طارق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں متعدد مارکیٹیں سیل کردیں تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

