Advertisement

حکومت کا استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

موبائل فون

حکومت نے استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ  کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی  کی جانب سے اسمارٹ فونز تیار کرنے کی سمری آج  اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اجلاس میں پیش  کی گئی۔

اجلاس میں استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ  کرلیا  گیا ہے ۔اب صارفین کومقامی سطح پر تیار کردہ سستے اسمارٹ فون دستیاب ہوں گے۔

ملک میں مقامی سطح پر اسمارٹ فونز تیار کرنے کے لیے انڈسٹری کو مراعاتی پیکج دینے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ مقامی سطح پر تیار کیے گئے موبائل فونز کی مقامی فروخت پر چار فیصد ودہولڈنگ ٹیکس معاف ہوگا۔

مقامی موبائل کی برآمدپر برآمدکنندگان کو دس فیصد برآمدی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مقامی صنعت کے تحفظ  کے لیے موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکسز  لگانے کی بھی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Advertisement

200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 5 ہزار 440 روپے ،350  ڈالر مالیت کے موبائل فون پر7 ہزار 140 روپے ،500 ڈالر مالیت کے فون پر20 ہزار 650 روپے جبکہ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فون پر 36 ہزار720 روپے ٹٰیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2019 میں 28 ملین موبائل فون درآمد  کیے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان
سرکاری ملازمین کی پنشن کیلئے نیا پلان سامنے آگیا
سونے کی نئی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے؛ بڑا اضافہ
Next Article
Exit mobile version