Advertisement

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دکانیں اور کاروبار بحال

shop

کراچی کے بازار، شادی ہال اور ریسٹورنٹ کے متعلق نیا حکم نامہ جاری

کراچی میں لاک ڈاؤن کو 50روز گزرگئے جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے آج سے محدود وقت کیلئے ہفتے کے پہلے 4 روز کاروبار کھولنے کی  اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجازت ملنے کے بعد کراچی میں آئرن اسٹیل، ٹمبر، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ۔، حیدری، طارق روڈ، الیکٹرونکس، بولٹن مارکیٹ سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ تاجروں نےآج دکانیں کھول دی ہیں اور دکانوں کے شٹراٹھادئیے ہیں ۔

شہرمیں دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ماسک سینیٹائزر سمیت دستانوں کا استعمال یقینی بنائیں گے اور پابندی نہ کرنیوالی مارکیٹوں کو بند کردیا جائیگا۔  دکاندار مارکیٹیں کھلنے پر مطمئن ہیں کہتے ہیں کہ دکانوں پر دائرے لگانے کے ساتھ ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 30 ہزار 941 تک جاپہنچی

مارکیٹیں کھلنے پر بڑی تعداد میں خریدار، خریداری کیلئے مارکیٹس پہنچ گئے کہتے ہیں جلد سے جلد عید کی شاپنگ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

شہرمیں آج کھلنے والی مارکٹیں شام  5بجے بند کردی جائینگی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاجر دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مارکیٹیں بند رکھی جائینگی۔

اسلام آباد میں بھی کئی کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی گئی، شہریوں کی جانب سے بھی شاپنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دکانیں بھی کھلنا شروع ہوگئیں ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے, جس کی وجہ سے چار دن پنجاب میں لوگ اپنا کاروبار کھول سکیں گے لیکن اس کے ساتھ  ساتھ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کھولنے کے پلان کے تحت محلوں میں چھوٹی دکانوں اور مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی اور سحری کے وقت دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

کھانے پینے کی دکانیں اور میڈیکل سٹورز کے علاوہ تمام کاروبار ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ نشاندہی کردہ ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ملک میں تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version