Advertisement

سندھ میں 30 مئی سے ٹرانسپورٹ چلنے کا امکان

حکومت  سندھ نے 29 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ چلانےکی اجازت دینے کی یقین دہانی کرادی۔

حکومت  سندھ کے تین وزراء کا آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں تینوں  وزراء نے 29 مئی تک پبلک ٹرانسپورٹ چلانےکی اجازت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

ارشاد بخاری نے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سے  بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل 60 روزسےزائد کا وقت گزرگیا ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلایا جائے

صدر ارشاد بخارینے کہا کہ نوبت فاقوں تک آ چکی ہے اور ٹرانسپورٹرز  و ٹرانسپورٹ ورکرز حکومت سندھ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے مزید کہا کہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 28 مئ کا ہنگامی اجلاس موخر کردیا ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا اجلاس اب 30 مئ کو ہوگا۔

Advertisement

31مئی سے ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

دوسری جانب بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں نے ٹرانسپورٹ کھولنے کے لئے 30 مئی کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 31 مئی کو بلوچستان بھر میں ٹرانسپورٹ چلا دیں گے، اگر گاڑی روکنے کی کوشش کی گئی تو غیر معینہ مدت تک روڈ بلاک کریں گے۔

صوبہ اور ملک بھر میں چھوٹی گاڑیاں چل رہی ہیں جبکہ ہمارے لئے پابندی ہے، دوماہ گزرگئے بلوچستان کی ٹرانسپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے ٹرانسپورٹروں کے لئے کوئی ریلیف کا اعلان نہ ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version