Advertisement

ایشائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلۓ نئی امداد کی منظوری

ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلۓ نئی امداد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلۓ نئی امداد  کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ

قرض کی رقم کو ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43,966 تک پہنچ گئی ہیں۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رہورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مُلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 30538 تک پہنچ گئی جبکہ صرف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزير اعظم عمران خان کا ٹؤئٹر پيغام

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 17241 تک پہنچ گئی جبکہ پنجاب میں 15976 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 6230 اور اسلام آباد میں 1034 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2820 گلگت بلتستان میں 550 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 115 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی اپ ڈیٹ کے مطابق مُلک بھر میں اب تک 12489 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں اب تک گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 567 کورونا مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

این سی او سی نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 939 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 36 نئی اموات سامنے آئیں ہیں۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کےمطابق ملک بھر میں صوبوں کے حساب سے سندھ میں 280، پنجاب میں 273، کے پی کے میں 334 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، گلگت بلتستان میں 4 اور بلوچستان میں 38 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق، آزاد کشمیر میں 1 اور وفاقی دارلحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 9 مریض دم توڑ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version