Advertisement

ہیلتھ کلب اور جم کھولنے کا اعلان

ہیلتھ کلب اور جم

کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں تقریباً تین ماہ بند رہنے کے بعد ہیلتھ کلب اور جم کھلنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی کے پیش نظر جم اور ہیلتھ کلب کے لئے سندھ حکومت نے ایس او پیز جاری کردیئے ۔

ایس او پیز کے مطابق جم میں صابن سے  ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت مہیا کرنا لازم ہے  ، جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق عملے  اور ممبر دونوں کے لئے  سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے۔

ایس او پیز کے تحت  جم میں ہاتھ ملانے یا  گلے ملنے کی اجازت نہیں ، ممبرز ایک دوسرے سے 2 میٹر کا فاصلہ رکھیں جبکہ ایک ممبر کے استعمال کے بعد ورزش کی مشین  دوسرا ممبر 5 منٹ کے وقفے سے استعمال کرے گا۔

Advertisement

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ہر ممبر  کو زیادہ سے زیادہ 45 منٹ جم استعمال کرنے کے اجازت ہو گی ، جم میں حکومت کی  مہیا کردہ  احتیاطی تدابیر  نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا لازم ہو گا۔

دوسری جانب جم سینٹرز نے شام پانچ کے بجائے رات نو بجے تک کھلے رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ملازمین کی حاضری سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری

سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چئیرمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی طور پر جم بند کرنے پڑے تھے ، تین ماہ بعد اب سینٹرز کھلنے پر ان میں اسپرے کیا گیا جبکہ مشینوں کی بھی صفائی کی گئی اور جگہ جگہ سینٹائزر باکس بھی نصب کیے گئے۔

سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چئیرمین کا مزید کہنا ہے کہ جم میں زیادہ تر افراد شام کو آتے ہے اس لیے حکومت سے درخواست کی گئی ہے اس لئے جم کو شام پانچ کے بجائے رات نو بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version