Advertisement

تاجروں کا 10 مئی سے کاروبار کھولنے کا اعلان

تاجر برادری

لاہور کے تاجروں نے 10مئی کو کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر میں 100 سے زائد مارکیٹوں اور انجمن تاجران کے عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تاجروں نے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں اور چھوٹی انڈسٹری کیلئے لاک ڈاؤن فوری طور پر کھولا جائے۔

اجلاس میں لاہور مارکیٹ کے تمام صدور نے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے دکانیں 10 مئ کو کھولنے کا اعلان کر دیا۔

لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تاجروں کو فوری طور پر مارکیٹ کھولنے کی اجازت دی جائے اور اگر 9 مئی کو ریلیف نہ دیا تو تاجر ازخود دکانیں کھولنے کی طرف جائیں گے۔

چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ 10مئی کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہ دی گئی تو جیل بھرو تحریک شروع کریں گے۔

Advertisement

صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ نے کہا کہ 10 مئی کو اعظم کلاتھ مارکیٹ کھول دیں گے، اگر حکومت ایس او پی بنا کر دے گی تو عمل کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار بحال کرنے سے متعلق زبردست فیصلہ کر لیا تھا۔

سندھ حکومت کا کاروبار سے متعلق زبردست فیصلہ

ذرائع سندھ حکومت نے کہا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں کی مشروط  بحالی سے لاکھوں دکان داروں کو فائدہ ہوگاجبکہ مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔

ذرائع سندھ حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبائی حکومت دبئی کی طرز پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی خواہاں ہے، مشروط کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کے دوران شہری اور کاروباری افراد خود احتیاطی تدابیر پرعمل کے پابند ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version