Advertisement

فلور ملز نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

فلور ملز

لاہور میں فلور ملز  مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلور ملز  مالکان نے بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا ایک سو بیس روپے مہنگا کردیا ہے جس کے بعد 20 کلوکے  آٹے کا تھیلا آٹھ سو پانچ روپے سے بڑھ کر نو سو پچیس روپے ہوگیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے زیادہ قیمت پر گندم خرید کر سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔ فلور ملوں کو سرکاری گندم جاری کی جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے گندم کی قلت کے حوالے سے فلور ملز مالکان کے بیان کو مسترد کر دتے ہوئے فلور ملز مالکان کو طلب کر لیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ  نئے نرخوں کے تعین کے لیے فلور ملز ایسوسی ایشن  سے کل محکمانہ  اجلاس ہو گا ۔ریٹ وہی ہو گا جو انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشاورت سے طے ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فلور ملز ایسوسی ایشن نے تعاون نہ کیا تو پھر حکومت اپنا طریقہ کار خود طے کرے گی ۔گندم اور آٹے کی عوام کو وافر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔پنجاب حکومت کے پاس گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں ،قلت نہیں ہو سکتی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version