Advertisement

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان

ایندھن

کورونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران بھی کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے ستائے کے الیکٹرک  کے صارفین کے لیے ایک اور بری خبرآگئی ۔

تفصیلات کے مطابق  کے الیکٹرک نے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیرف میں اضافے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔

کے الیکٹرک  نے جنوری 2020 کےلیے 65 پیسے،فروری کے لیے 97 پیسے  اور مارچ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافےکی درخواست کی ہے۔

اس کے علاوہ  کے الیکٹرک نے اپریل کے لیے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔

ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے سے کے الیکٹرک صارفین پر 2 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد  کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Advertisement

کے الیکٹرک نے اکتوبر سے دسمبر 2019 کے لیے سہ ماہی ٹیرف کی مد میں 11 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست بھی کی ہے ۔  جنوری تا مارچ 2020 کے سہ ماہی ٹیرف کی مد میں 23 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔

نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 23 جون کو کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version