Advertisement

پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دیگر ملکوں سے زیادہ رہے گی

پاکستان

ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی) نے پیش گوئی کی ہے کہ  اگلے مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے کے دیگر ملکوں کے مقابلے  سب سے زیادہ رہے گی۔

 تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک ( اے ڈی بی)  نے  ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک سپلیمنٹری رپورٹ جاری کردی۔

اے ڈی بی کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  اگلے مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ  مہنگائی کی شرح 8 فیصد    پر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارت میں اگلے سال مہنگائی 4 فیصد، بنگلہ دیش میں 5.5 فیصد رہنے کا امکان۔

پاکستان کی معاشی شرح نمو بھوٹان سے بہتر لیکن دیگر ممالک سے کم رہے گی۔  بھارت کی معاشی شرح نمو 5 فیصد، بنگلہ دیش 7.5 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Advertisement

پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو منفی صفر اعشاریہ چار فیصد رہے گی جبکہ موجودہ سال مہنگائی 11 فیصد رہے گی۔

جنوبی ایشیا ءکی معاشی شرح نمو اس سال منفی تین فیصد رہے گی جبکہ  اگلے سال جنوبی ایشیا ءکا خطہ 4.9 فیصد شرح سے ترقی کرے گا۔ بھارت کی معاشی شرح نمو موجودہ سال منفی 4 فیصد رہے گی۔

ایشیا ءمیں لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود کورونا کے منفی اثرات برقرار رہیں گے۔ کورونا کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے پالیسی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ کورونا کی مزید لہر سے مالی بحران خارج از امکان نہیں  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version