Advertisement

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پورا بازار سیل ہوگا، میاں اسلم

محمد اسلم

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کل سے جس بازار میں ایس او پیز پرعمل نہ ہوا تو ایک دکان نہیں پورا بازار بند ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں اور عوام نے مثبت رویہ نہ دکھایاتومکمل لاک ڈاون کی طرف جائیں گے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکان نہیں پورا بازار سیل ہوگا۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کل سے ایس او پیز سختی سے عمل درآمد ہوگا، آج تاجروں کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے جبکہ دکانوں کے اوقات کار صبح 9 سے شام 7 بجے ہو گے۔

انہوں نے بتایا کہ مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اگر لوگوں کے روزگار کا معاملہ ہے تو پھر حالات خراب ہوں گے لیکن تجاوزات ہٹانا بھی ضروری ہیں اور ہم وہ کریں گے تاکہ لوگوں کو سہولت ہو اور کورونا بھی نہ پھیلے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت تاجروں کیساتھ اجلاس ہوا جس میں  صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ حکومتی انسداد کورونا اقدامات کیخلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کا فیصلہ ہے اور مارکیٹوں میں کورونا حفاظتی اقدامات کیلئے کل سے ہائی لیول سررائز چیکنگ ہو گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دکاندار اور خریدار کیلئے ماسک پہننا ضروری ہے اور کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے پر بازار سیل کر دئے جائیں گے۔

میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ تاجر تنظیموں کو اپنے وعدوں کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی  اقدامات کرنا ہونگے کیونکہ تمام تاجر رہنماوں نے کورونا اقدامات پر ہمارے فیصلوں کی توثیق کی ہے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں کمشنر لاہور سیف انجم سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید۔ڈی سی لاہور دانش افضال اورلاہور کی تمام تاجر تنظیموں کے راہنماوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version