ای سی سی نے پانچ ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے اجلاس کے دوران پانچ ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاور ڈویژن کی تجویز پر پالیسی فار پاور جنریشن پراجیکٹس2002ء کے تحت نجی شعبے میں پن بجلی کے منصوبوں کے لیے نظر ثانی شدہ سٹینڈرڈ سکیورٹی پیکج ڈاکیومنٹس کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے ریونیو ڈویژن کی تجویز پر اسمگلنگ کے رحجان کی حامل اشیا ء بشمول کپڑے، سینٹری کا سامان، ایل ای ڈی/ٹی وی،پیڈ لاکس، کمبل، الیکروڈز وغیرہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ کی تجویز پر ملازمین سے متعلقہ اخراجات کے لیے4.313 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے لیے 900 ملین روپے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
ریونیو ڈویژن کی تجویز پر ضروری اخراجات کے لیے52.70 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے داخلہ ڈویژن کی تجویز پر پاکستان رینجرز کے ضروری اخراجات کے لیے 39.22 ملین روپے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ کی تجویز پر وفاقی دارلحکومت میں کورونا وائرس کی وبا ءکی روک تھام کے لیے18.53 ملین روپے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

