Advertisement

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کا ذمہ دار کون ؟

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟  بول نیوز نے اصل کہانی کا سراغ لگا لیا ہے۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا بریک اپ مانگا تھا کیونکہ 10 فیصد تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے ایک سال میں 143 ارب روپےکا خزانے پر بوجھ پڑ رہا تھا اسی لئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس سے متعلق وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو ماہانہ 12 ارب روپے اضافی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں دینے پڑیں گے جبکہ موجودہ حالات کی پیش نظر آئی ایم ایف نے بھی حکومتی آمدنی میں سے تنخواہیں دینے کی اجازت نہیں دی تھی۔

تنخواہوں میں اضافے کے لئے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حالات درست ہونے پر منی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا لیکن فی الحال حکومتی آمدنی اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اضافہ کیا جائے، آئی ایم ایف کیونکہ حکومت کو پہلے ہی 3437 ارب روپے خسارے کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تنخواہوں پر کٹ لگائے جارہے ہیں اور پاکستان اضافہ کررہا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو بریفنگ بھی دی گئی تھی کہ امپورٹ پر 5 فیصد سرچارج لگا کر یہ رقم حاصل کی جاسکتی ہے لیکن آئی ایم ایف نے گریڈ 1 سے 18 تک ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پاکستان میں مہنگائی کے حوالے سے بھی آئی ایم کو بریف کیا کہ پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے عام آدمی قوت خرید کم ہوئی ہے، پوری دنیا میں مہنگائی سنگل ڈیجیٹ میں ہے اور پاکستان میں ڈبل ڈیجیٹ میں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version