کراچی کے عوام کے مسائل بہت اہم ہیں، عمر ایوب

وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ کراچی اور اس کی عوام کے مسائل بے حد اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے اپنے خطاب میں ملک بھر میں موجود مسائل پر بات کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے کراچی سمیت ملک بھر کے مسائل برابر کے ہیں۔
انہوں نے کراچی میں موجود پاؤر ڈیویژن کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پاؤر کے مسائل 15 سال پرانے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنے کا معاہدہ ہے جبکہ حکومت کراچی کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہم کررہی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ کراچی کو 100 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ کراچی کا بجلی کا ترسیلی نظام انتہائی کمزور ہے اسی لئے کراچی کا ترسیلی نظام بجلی کا زیادہ بوجھ اٹھا نہیں سکتا ہے ورنہ ہم کراچی کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے مزید بجلی فراہم کردیتے۔
انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ حکومتوں نے کراچی میں کیوں ڈیلیوری پوائنٹ نہیں بنائے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ کیبنٹ میں فیصلہ کیا گیا ہے کراچی میں 500 کے وی کے دو گرڈ اسٹیشن اور دو ڈیلیوری پوائنٹس بنانے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News