Advertisement

پراجیکٹ مانیٹرنگ اور ایوالیوشن سسٹم کو فعال بنایا جائے، اسد عمر کی ہدایت

اسدعمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پراجیکٹ مانیٹرنگ اور ایوالیوشن سسٹم کو فعال بنایا جائے۔

وفاقی وزیر کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ منصوبوں پر پیش رفت کا رئیل ٹائم اپ ڈیٹ حاصل کی جائے اور فیصلہ سازی کیلئے درکار بروقت ڈیٹا حاصل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کی مشاورت سے جدید اور پروفیشنل نظام تشکیل دیا جائے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایس ڈی پی کا جائزہ لیا گیا تھا اور جائزے کے بعد سامنے آنے والے حقائق اور سفارشات پر عمل لازم ہے اس لئے وزارت کو اپنا مانیٹرنگ میکنزم نئے سرے سے ترتیب دینا ہوگا، سسٹم کو مزید فعال بھی کرنا ہوگا۔

اسد عمر نے بتایا کہ پلاننگ کمیشن کی ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین سے بھی اس ضمن میں مشاورت جاری ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کا منصوبوں کی مانیٹرنگ اور جائزہ کے ضمن میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر ادس عمر نے یہ تمام باتیں کہیں ہیں۔

اجلاس وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا ہے اس ضمن میں وزارت کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں سی ای حبکو خالد منصور اور چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version