گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

وفاقی حکومت کی جانب سے گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر نے کسٹم ایکٹ 1969 کی شق 18 کی ذیلی شق 2 میں ترمیم کی ہے اور اب ترمیم کے بعد گندم کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی۔
گندم کی درآمد کا فیصلہ
یاد رہے کہ اس سے قبل ذخیرہ اندوزی کو روکنے، قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے اور اسٹریٹجک ذخائر کو بھرنے کے لئے گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
حکومتی جاری اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے اور قیمتوں کی زیادتی کے باعث گندم کی درآمد کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی منظوری
واضح رہے کہ ملک بھر میں جاری آٹے اور چینی کے بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے معاملات جاری تھے جس پر وفاق بارہا اس بات کو واضھ کر رہی تھی کہ گندم کی برآمدات کا سلسلہجاری ہے اور جلد ہی اس مسئلے کو حل کی جانب موڑ دیا کایگا۔
حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملک میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کی منظوری دی تھی۔
ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو فوری طور پر گندم کی ریلیز کی پالیسی کے اعلان کا کہا جائے گا۔ پنجاب آئندہ 2 ماہ کے دوران صوبے کی فلور ملز کو 9 لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

