Advertisement

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کی اجازت مل گئی

انٹر سٹی ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی (ایک ضلع سے دوسرے ضلع تک) چلنے والی ٹرانسپورٹ کو چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ ایک ضلعے سے دوسرے ضلعےمیں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اویس شاہ نے واضح کیا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کے درمیان تین فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا جبکہ تمام مسافر کوچ، وین اور بسوں میں ماسک اور سینیٹائیزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کہ مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

Advertisement

سندھ حکومت نےٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ اس سے قبل ماہ جون کے آغاز میں وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد سندھ حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تھی۔

اویس شاہ نے مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی شہر کے اندر کل سے ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ  گاڑیوں میں اضافی مسافر نہیں بٹھائے جائیں گے، تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، اگر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ جس گاڑی میں ماسک اور  سینیٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گیں اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ایس اوپیزپر عملدرآمدکے لیے مانیٹرنگ اور انسپیکشن ٹیم بھی تشکیل دی تھی جس میں ٹرانسپورٹ اور ریونیو کے افسران شامل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version