Advertisement

انجمن تاجران نے حکومت کو 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی

انجمن تاجران

انجمن تاجران نے حکومت کو تمام کاروبار کھولنے کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی۔

انجمن تاجران  کےمرکزی سیکرٹری نعیم میر کا تاجر  برادری کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  موجودہ حکومت نااہل، نکمی اور تاجر دشمن ہے، آج ہارن بجا کر علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ حکومت کو 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،31جولائی تک تمام کاروبار نہ کھولے گئے تو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن موجودہ  حکومت نے اپنی نا اہلی سے معیشت کو تباہ کر دیا ہے،آج لاکھوں لوگ بےروزگار ہو چکے ہیں۔

نعیم میر کا کہنا تھا کہ  تاجروں نے اسلام آباد آنے کا اعلان کیا تو عمران خان لاہور بھاگ گئے۔عمران خان بزدار کو بچانے میں لگے ہیں اور پورا ملک تباہ ہورہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس شعبے پر نوٹس لیتے ہیں وہاں بحران پیدا ہو جاتا ہے۔ دو سال میں آٹے، چینی اور  پٹرول کا بحران دیا۔عمران خان کو آج سے بحران خان کہہ کر  پکاریں گے۔

نعیم میر نے کہا کہ  اس حکومت کو صحرا میں چھوڑدیں تو یہ ریت کا بحران پیدا کر دیں گے۔ آج یقین ہوگیا  کہ وزیر اعظم ہاؤس میں زندہ لاش رہتی ہے جس کو عوام کے دکھ درد کا کوئی احساس نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version