ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 67 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://www.bolnews.com/urdu/business/2020/07/939291/amp/ pic.twitter.com/pXIXaUtWYt
— SBP (@StateBank_Pak) July 3, 2020
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.88 سے کم ہوکر 166.21 روپے پر بند ہوا ہے۔
آج 2 جولائی کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم، دینار سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ ہیں۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ 200 روپے اضافے سے 1 لاکھ 4 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 172 روپے اضافے کے بعد 89 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے کے بعد 1775 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 1050 روپے ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

