دبئی، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے خواہشمند

دبئی کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر سمندری امور، سید علی حیدر زیدی سے متحدہ عرب امارات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وفد نے آگاہ کیا ہے کہ دبئی کی قیادت پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔
ملاقات کے دوران دبئی کی پاکستان میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی جبکہ بندرگاہوں سے متعلق باہمی تعاون کے منصوبوں پر بات چیت بھی کی گئی۔
کینیڈین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پر غور کررہے ہیں، کینڈٰین ہائی کمشنر
پاکستان سرمایہ کاری کے لئے دنیا کا بہترین ملک ہے، وزیراعظم
ملاقات کے دوران پاکستانی بندرگاہوں کے ترقیاتی منصوبے گفتگو کا محور رہے۔
اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ شریک رہے۔
وفد میں محمد المعلم، سی ای او اور مینیجنگ ڈائریکٹر ڈی پی ورلڈ اور عمر المحیری وائس پریزیڈنٹ گورنمنٹ افیئرز، سیکٹری میری ٹائم افیئرز رضوان احمد اور چیئرمین پورٹ قاسم کی جانب سے بھی شرکت کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News