Advertisement

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات

پٹرول سے متعلق انتہائی اہم خبر سامنے آگئی جس کے تحت یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن نے اوگرا,آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کو گائیڈ لائنز جاری کردیں۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2020 سے ہر 15 روز بعد قیمتوں کا تعین ہوگا جبکہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمتوں کا تعین نئی پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔

 دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دیگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین موجودہ طریقہ کار کے تحت ہوگا جبکہ پیٹرول،ڈیزل کی قیمت کا تعین خام تیل کی 14 روز کی قیمت کی اوسط نکال کر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

کراچی: ایک ماہ میں 36 افراد قتل، سی پی ایل سی نے ہوشربا رپورٹ جاری کردی

کراچی میں مارچ کے مہینے میں 36 افراد قتل اور ایک بینک...

آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان

آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زبردست کمی کا امکان...

Advertisement

دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ایس پیٹرول کی خریداری کیلئے طویل مدتی معاہدے کرے گا جبکہ پیٹرول ،ڈیزل پر ٹیکسوں,لیویز کے ریٹس مروجہ شرح کے مطابق ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق تیل کی درآمد کے اخراجات کا تعین ہونےکے بعد آئندہ 15 روز میں شامل کیا جاسکے گا اور ڈالر کی قدر کا تعین پی ایس او کیلئے دستیاب عبوری قیمت کے مطابق ہی کیاجائے گا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایس او کے تیل درآمد کے اخراجات دستیاب نہ ہونے پر سابقہ ماہ کے ریٹس پر ہی قیمت کا تعین ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version