Advertisement

کراچی کو تین سال کے عرصے میں مکمل تبدیل کردیا جائے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرک قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی کو تین سال کے عرصے میں مکمل تبدیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کراچی میں تاجروں سے ملاقات ہوئی ہے جس میں تاجروں کی جانب سے کراچی کے مسائل اور ان کے فوری حل پر بات چیت کی گئی ہے۔

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے تاجروں کی جانب سے آرمی چیف سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بجلی، گیس ،پانی کے اداروں کے سربرا ہوں کو کراچی کے مسائل حل کرنے کا پابند بنا یا جائے۔

تاجروں کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ کراچی 2600 ارب سالانہ ٹیکس دیتا ہے لیکن شہر کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہے لہذا اس شہر کے معاشی مسائل جلد از جلد حل کئے جائیں۔

تاجروں نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اور اہم ترین شہر کراچی دنیا میں سب سے زیادہ بدانتظامی کا شکار ہے اور اس شہر کی تباہی میں تمام اسٹیک ہولڈرز برابر کے شریک ہیں اور کسی ایک کو الزام نہیں دیا جا سکتا ہے ۔

Advertisement

 آرمی چیف سے ملاقات کے دوران تاجروں کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی سالانہ 2600ارب روپے قومی خزانے میں بطور ٹیکس جمع کرواتا ہے اور اگر اس کو ماڈل شہر بنا یا جائے تو یہ شہر قومی خزانے میں 4000ارب روپے سے زیادہ جمع کراسکتا ہے۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کو حل کر کے تین سال کے عرصے میں مکمل تبدیل کردیا جائے گا۔

آرمی چیف کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ سڑکیں، گیس، پانی، بجلی کے مسائل حل ہوجائیگے۔

انہوں نے ملاقات میں بتایا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں بزنس کمیونٹی کو بھی نمائندی دی جائے گی جس کے بعد کراچی کے مسائل کو تیزی سے حل کیا جائے گا۔

تاجروں کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارشوں سے جہاں معاشی، تجارتی، صنعتی اور سماجی سرگرمیاں رک گئی ہیں وہیں بندرگاہوں پر بھی کام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ ملازمین اور مزدور کام پر نہیں آ پا رہے ہیں۔

دوران ملاقات تاجروں نے بتایا ہے کہ  شہر کی تباہ کن حالت کے باعث ہر قسم کی درآمدات اور برآمدات متاثر ہو رہی ہیں اور اگر صورتحال یہی رہی تو جلد ہی ملک بھر میں ضروری اشیاء کی قلت ہو جائے گی۔

Advertisement

تاجروں نے واضح طور پر کہا ہے کہ جب تک کراچی کے انفراسٹرکچر کو بارش اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے قابل نہیں بنایا جاتا ملکی ترقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔

تاجروں کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کے مثبت اثرات جلد ظاہر ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version