وزیر اعظم کا وژن گیس بحران کو ختم کردے گا، ندیم بابر

وزیراعظم کے مشیر خصوصی ندیم بابر کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا وژن گیس بحران کو ختم کردے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر خصوصی ندیم بابر کی چیئر مین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ندیم بابر کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ کو گیس درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سرکاری کمپنیوں کو معیار بہتر بنانا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے گیس سیکٹر میں اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ تیل کا دور ختم ہوگیا ہے، اب کئی دہائیوں تک گیس کومرکزی حیثیت حاصل ہو گی۔
غیاث پراچہ نے کہا کہ گیس سستی ہونے سے کاروبار ،روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی،آلودگی کم اور ٹرانسپورٹ بھی سستی ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

