Advertisement

ٹیکس محصولات میں 16 فیصد کمی

increase in the exports after the change in the policy by FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے باعث ٹیکس محصولات میں 16 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث محصولات میں 16 فیصد کمی ایف بی آر مارچ تا جون 2020 کے 4 ماہ میں صرف 1258 ارب روپے جمع کرسکا ہے جبکہ گزشتہ سال ان 4 ماہ میں 1497 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا تھا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں بھی 20 فیصد کی کمی آئی ہے جبکہ گزشتہ سال ان 4 ماہ میں 241.5 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی جمع ہوئی تھی اور اس سال مارچ تا جون صرف 193 ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی جمع کی جاسکی ہے۔

سیلز ٹیکس کی مد میں 16 فیصد کی کمی آئی ہے، گزشتہ سال 549 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ اس سال اسی عرصہ میں 462.6 ارب روپے جمع ہوئے ہیں۔

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 16.5 فیصد کمی آئی، گزشتہ سال مارچ تا جون 100 ارب روپے جمع ہوئے تھے رواں مالی سال اسی عرصہ میں صرف 84.4 ارب روپے جمع کیئے جاسکے ہیں۔

Advertisement

براہ راست جمع کیئے جانے والے ٹیکسوں کی کلکشن میں 14.66 فیصد کمی آئی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 607 ارب جبکہ رواں مالی سال 518 ارب روپے جمع کیئے جاسکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version